واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے مالک سے بچھڑ جانے والا ذہین کتا اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے خود پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گم شدہ کتا پولیس سٹیشن پر آیا اور کاؤنٹر پر اپنی اگلی دونوں ٹانگیں رکھ کر کھڑا ہو گیا، پولیس اسسٹنٹ نے پہلے تو کتے کو نظر انداز کیا تاہم جب وہ مسلسل کھڑا رہا تو اسسٹنٹ کو گمان ہوا کہ کچھ تو ہے جو کتا مسلس کھڑا ہے جیسے کچھ کہنا چاہتا ہے۔
اسسٹنٹ کو یوں لگا جیسے کتا کوئی رپورٹ درج کروانا چاہتا ہے جیسے اپنی گمشدگی کی رپورٹ کروا کر مالک تک پہنچانے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔ مارٹن نامی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کتے کی اس انوکھی حرکت نے ہم سب کے دل جیت لئے تاہم وہ نجانے کیوں اچانک پولیس سٹیشن سے بھاگ کھڑا ہوا تاہم ایک راہگیر نے پکڑ کر اسے مالک تک پہنچایا۔