کورونا سڑکوں کو آرٹ گیلریز میں تبدیل کرنے کا باعث

Last Updated On 30 June,2020 12:30 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں کیا پھیلی کہ ہر شخص اس سے متاثر نظر آیا، معاشرے کے سب سے حساس طبقے میں شامل مصوروں نے کورونا سے متعلق پینٹنگز کرنی شروع کر دیں جس کے سبب کئی ممالک میں سڑکیں آرٹ گیلریز کا روپ دھار چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اورلینز، میڈرڈ، برلن، ہانگ کانگ اور دنیا کے کئی دیگر شہر وں میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران سٹریٹ آرٹسٹس اپنی معنی خیز مصوری سے عوام کو انٹرٹین اورمتاثر کر رہے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دو سٹریٹ آرٹسٹس نے مل کر دیواروں کو سجانے کاکام شروع کیا تو ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھاکہ وہ دنیا بھر میں مشہور ہوجائیں گے۔ ان کی مقبولیت کے بعد کئی شہروں کے سٹریٹ آرٹسٹس نے بھی اپنے علاقوں کو پینٹنگز سے سجا دیا۔