پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، تھیم پارک کو 15 جولائی سے مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
شنگھائی، ٹوکیواور ہانگ کانگ کے بعد پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مینجمنٹ کے ارکان نے ماسک پہن کر انتظامات کا جائزہ لیا۔پارک میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ہو گا، کارٹون کرداروں نے سیاحوں کے استقبال کے لیے ڈانس کی پریکٹس بھی کی۔
تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے، اس پارک کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا لاک ڈٓاون کے سبب متعدد کمپنیاں خسارے کے باعث دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔