نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارت میں مندر کے عقب سے نمودار ہونے والے 10فٹ لمبے اور زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے گنجام کے جارڈا جگناتھ مندر کے عقب میں ایک بہت بڑا سانپ دیکھا گیا تھا، جسے دیکھ کر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خوف و دہشت میں مبتلا رہائشیوں نے فوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو بلا آخر قابو میں کرلیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور غیر سرکاری تنظیم پیپل فار اینیمل کے ممبران سانپ کو پکڑنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے اور بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا، بین الاقوامی یونین برائے قدرتی تحفظ برائے فطرت کی جانب سے کنگ کوبرا کو ایک کمزور نوع کی خصوصیات دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھائی لینڈ کے ایک رہائشی علاقے سے زہریلا کوبرا سانپ پکڑا گیا تھا، جس کی لمبائی 13 فٹ جبکہ وزن 15 کلو تھا، یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ تاہم اب تک کا سب سے لمبا ترین کوبرا سانپ 19.2 فٹ کا تھا۔