انسان سے بڑی چمگادڑ نے لوگوں کو خوف زدہ کر دیا

Last Updated On 09 July,2020 11:06 am

منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں انسان سے بھی بڑی چمگادڑ نے دہشت پھیلا دی ہے، اس کو صرف 2 افراد نے دیکھنے کا دعوی کیا ہے لیکن اس کی تصویر دیکھ کر ہی لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق چمگادڑ صدیوں سے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے، انسانی آبادیوں کے ساتھ ساتھ جنگلات بھی اس کے بڑے مسکن ہیں، انسان ہمیشہ سے اس سے خوفزدہ ہوتے چلے آئے ہیں لیکن فلپائن میں تو حد ہی ہو گئی جہاں انسان سے بھی بڑی چمگادڑ سے دہشت پھیلا دی ہے۔

اس دیو قامت چمگادڑ کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں وہ الٹی لٹکی ہوئی ہے اور انسانوں سے بھی بڑی نظر آرہی ہے ۔ صارفین نے اسے دنیا کی سب سے بڑی چمگادڑ قرار دیا جبکہ تصاویر میں بظاہر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کوئی انسان چمگادڑ جیسا لباس پہن کر الٹا لٹکا ہوا ہے۔

صارف کا کہنا ہے کہ یہ چمگاڈر فلپائن میں موجود ہے جبکہ ایک اور فلپائنی شخص نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے یہ چمگاڈر دیکھی ہے۔