66 ملین سال پرانا ’’پتھر‘‘رینگنے والے جانور کا انڈہ نکلا

Last Updated On 07 July,2020 10:44 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 66 ملین سال پرانے پتھرکا راز معلوم کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پتھر2011 میں دریافت ہوا تھا اور تب سے سائنسدان اس کی حقیقت جاننے کی کوششوں میں لگے تھے تاہم کچھ پتا نہ چلنے پر اسے چلی کے ایک عجائب گھر میں رکھ دیا گیا تھا۔

اس پتھر کا حجم ایک فٹبال کے برابر ہے اور اس کی شناخت میں ناکامی کے بعد اسے ’’دی تھنگ‘‘ کا نام دیدیا گیا تھا، اب ماہر رکازیات جولیا کلارک کا کہنا ہے یہ چیز دراصل ایک بہت بڑے رینگنے والے جانور کا انڈہ ہے جس کی لمبائی 7میٹر تک ہوسکتی ہے جبکہ پتھر 28سینٹی میٹر لمبااور18سینٹی میٹر چوڑا ہے۔