لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا کی 32 سالہ طویل العمر پالتو بلی کی پراسرار موت ہو گئی، اسے ایک سال قبل طویل العمری کا اعزاز دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر ڈیون کی رہائشی 52سالہ خاتون مچل ہیریٹیج کا کہناہے کہ انہیں بیسویں سالگرہ پر گھر والوں نے بلی کا بچہ تحفے میں دیا تھا جس کا نام انہوں نے روبیل رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ بلی ضعیف العمر ہونے کے باوجود صحت مند تھی اور معمول کے مطابق کھانا کھا رہی تھی۔
بلی دو روز قبل گھر سے باہر نکلی اور سڑک پار کر کے کہیں چلی گئی، اُس کے بعد وہ واپس نہیں آئی اور پھر ایک شخص نے بتایا کہ وہ گھر سے دور سڑک کنارے مری ہوئی پڑی ہے۔