مصر میں جج کی تین ہزار سال قدیم قبر دریافت

Last Updated On 03 July,2020 11:36 am

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر کے محکمہ آثار قدیمہ نے شہر نیل کی کھدائی کے دوران ایک جج کی تین ہزار سال قدیم قبر دریافت کر لی۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی جج کی قبر ہے، وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ہزار سال قدیم مقبرہ لکسر کے شہر نیل میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ قبر یوذرہات کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے جج تھا۔

ماہرین کے مطابق یوذرہات اس مقام پر کھلی عدالت لگاتے تھے، یہاں ایک مستطیل کمرہ، ایک گزر گاہ اور مزید ایک کمرہ بنا ہوا تھا۔ ماہرین کو کھدائی کے دوران قبر کے کمروں سے پتھر کے کئی بت، لکڑی کے ماسک اور ایک خاص قسم کا ڈھکن بھی ملا جسے ماہرین بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین نے کمرے کی کھدائی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔