نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کرناٹک میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔
چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سرکار بھی حرکت میں آگئی۔
Video: Goats swabbed, isolated after goatherd tests positive for #COVID19 in #Karnataka village pic.twitter.com/jdwrcftcdW
— TOI Bengaluru (@TOIBengaluru) July 1, 2020
ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔
ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انسانوں سے کورونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔