سمندر نے 2 اجنبی لڑکیوں کو دوستی کے رشتے میں باندھ دیا

Last Updated On 01 July,2020 11:18 am

فلوریڈا: (روزنامہ دنیا) سمندر کے ذریعے پیغام رسانی سے دو اجنبی لڑکیوں کے درمیان قائم ہونے والے دوستی کے رشتے نے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دوسرے کیلئے اجنبی دو گیارہ سالہ لڑکیاں سمندر کے ذریعے دوستی کے رشتے میں بندھ گئیں۔ فلوریڈا کی رہائشی صوفیہ ولسن لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساحل پر گئیں۔ سارہ نے دلی جذبات کا اظہار صفحے پر لکھا اور اسے بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا جو دو ہفتے تک بہتا ہوا 700 میل کی دوری پر پکنک منانے والی فیملی تک پہنچا جسے اتفاق سے 11 سالہ ہی لڑکی سارہ والٹر نے کھولا۔

پیغام میں صوفیہ نے اپنا برقی ایڈریس بھی لکھا تھا جس سے دونوں کے درمیان رابطہ ہوا اور پھر وقتاً فوقتاً بات چیت بھی ہونے لگی، کچھ ہی عرصے میں دونوں کے درمیان دوستی قائم ہوگئی اور اب دونوں کے اہل خانہ ملنے کا پروگرام بھی بنا رہے ہیں۔