ریگا: (روزنامہ دنیا) پیانوایک خوبصورت ساز ہے جس کو کئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کے مشہور گیتوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس کے بغیر تو بعض ممالک میں موسیقی تقریبا نا مکمل سمجھی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک لٹویا کے شہر وینٹس پلز کے ایک کنسرٹ ہال میں موجود پیانو خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے 4.70 میٹر اونچا ہونے کے باعث دنیا کا سب سے بڑا پیانو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس کی کیز کافی بڑی بڑی ہیں جبکہ اس کے غیر معمولی لمبے تار ایک غیر معمولی صوتی تجربے کا باعث بنتے ہیں۔ اس پیانو کی دھنیں سننے کیلئے خاص شو کا اہتمام کیا جاتاہے اور شائقین مہنگی ٹکٹیں خرید کر اس نادر ساز کودیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں آتے رہتے ہیں۔