ہنوئی: (دنیا نیوز) ویت نام میں دنیا کا پہلا گولڈ پلے ٹڈ ہوٹل سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں اکثر چیزوں پر سونے کی تہ چڑھی ہوئی ہے۔
دارلحکومت ہنوئی میں جھیل کنارے بنے فائیو اسٹار ہوٹل میں برتنوں سے لے باتھ ٹب تک ہر چیز پر سونے کی تہ چڑھی ہے، آنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں آ کر اپنے آپ کو بادشاہ محسوس کرتے ہیں۔
منفرد ہوٹل میں کمرے کا ایک روز کا کرایہ 250 امریکی ڈالر سے شروع ہوتا ہے، ہوٹل مالک کا کہنا ہے ان کی کوشش ہے کہ ہر طبقے سے لوگ ہوٹل میں آئیں اور وہاں مہیا کی گئی سہولتوں سے لطف اندوز ہوں۔
ہوٹل میں برتنوں، خود کار سیڑھیوں، دیواروں چھت حتی کہ ہوٹل کی بیرونی دیواروں پر بھی سونے کا پانی چڑھی ٹائلیں لگائی گئی ہیں جس کے سبب ہوٹل کو دور دیکھنے میں سونے کی عمارت نظر آتی ہے۔