لاہور: (ویب ڈیسک) عالمگیر وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا ہی متاثر ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے، گلے ملنے اور سماجی دوری اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں تو وہیں گھروں میں موجود لوگ ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئے ہیں کیونکہ وہ باہر جا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے کسی رشتے دار سے مل سکتے ہیں۔
ایسے میں بلجیم کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا ہے۔
بیلجین کے ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے ہگ کرٹین لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔
Staff at a nursing home in Belgium have installed a large plastic curtain to allow its residents to meet their relatives https://t.co/utXkp1AkPC pic.twitter.com/EijigBH28B
— Reuters (@Reuters) July 3, 2020
اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس ہیں جس میں ملنے آنے والے لوگ اپنے ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور گلے ملتے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔
اس پلاسٹک کے پردے کو ہر صارف کے ملنے کے بعد جراثیم کش سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔