امریکا میں ڈرون کے ذریعے بُکس ڈیلیوری سروس کا آغاز

Last Updated On 08 July,2020 11:09 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں کتابیں بھی ڈرون کے ذریعے ڈیلیور کی جائیں گی جس کا مقصد کورونا وبا کے دوران شہریوں کو بیماری سے محفوظ رکھنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ٹاؤن میں ایک لائبریری انتظامیہ نے گوگل کے اشتراک سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقے کے بچوں کیلئے آن لائن بُکس ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈرونز بچوں کو اُنکی آن لائن منتخب کردہ کتابیں گھر تک ڈیلیور کریں گے۔ گوگل کے یہ ونگ نامی ڈرون سے اب تک ہزارسے زائد بکس ڈیلیور کی جا چکی ہیں۔

اس سے قبل ڈرون کے ذریعے پیزا ڈلیوری کا کام بھی لیا گیا جس میں کامیابی ملی تھی، اس سے ایک تو ڈلیوری بہت جلد مطلوبہ مقام تک پہنچ جاتی ہیں دوسرا کورونا پھیلنے کا زیادہ خدشہ بھی نہیں رہتا۔