کیو: (روزنامہ دنیا) یوکرائن کی خاتون نے خوبصورت نظر آنے کیلئے آئن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور اپنے منہ پر انجکشن لگا لگا کر حلیہ ہی بگاڑ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ انستاسیا پوکریش چک سوشل میڈیا پر کافی مشہور خاتون ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اُن کا چہرہ سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا تھا اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنے گال بھرنے کیلئے انجکشن لگانا شروع کئے تاکہ وہ خوبصورت دکھائی دینے لگیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے پاکستان ) خرچ کر کے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا جس کا کوئی خاص فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہوا اور ان کا حلیہ بگڑ گیا۔