اوکاڑہ: (دنیا نیوز) شادیوں کا شوق مہنگا پڑ گیا، شوہر کی پانچویں شادی پر چوتھی بیوی نے انٹری ڈالی، شادی کی خبر سن کر حمیرا نے بھرے بازار میں ہنگامہ آرائی کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقع اوکاڑہ میں پیش آیا ہے جہاں پہلے سے چار شادیاں کرنے والے شخص نے پانچویں شادی کی کوشش کی، شادی کی اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ شخص کی چوتھی بیوی نے شوہر کی بازار میں پٹائی شروع کر دی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چوتھی بیوی کا کہنا تھا کہ س کے شوہر نے پانچویں شادی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ کی ہے۔
خیال رہے کہ چوتھی بیوی نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے۔
پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کی شادی کرنے کے لئے اس کی عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔