ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) رنگڈ کیسی لئین نامی جاندا رمیں سانپ جیسے زہریلے دانت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس حیرت انگیز جاندار کا شمار زمین کے سب سے پرانے کاٹنے والے جانوروں میں ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ نہ تو کوئی کیڑا ہے اور نہ ہی سانپ بلکہ زمین کی سطح میں پائے جانے والا ایمفیبین ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔ برازیل کے بیوٹانٹان انسٹیٹیوٹ کے ماہر کارلوس جیراڈ نے گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران رنگڈ کیسی لئین نامی اس جاندار پر تحقیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی لمبائی چند انچ سے 5 فٹ تک ہو سکتی ہے اورتحقیق کے بعد پتا چلا کہ ان کے گلینڈرز دانتوں کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ کافی زورسے کاٹ بھی سکتے ہیں۔