لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ’’باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو‘‘ سکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ برطانوی وزیر خزانہ رشی سنک کے پیش کردہ اس منصوبے کے تحت لندن کے شہری 50 فیصد رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا سکیں اور یہ سہولت ہفتے کے تین دن پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہو گی۔
واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاون کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں میں خاصی کمی آئی ہے اور کئی ممالک کی معیشتیں زوال پذیر ہیں۔ اکانومی کو چلانے کیلئے حکومتیں مختلف صنعتوں کو انقلابی اقدامات کی ترغیب دے رہی ہیں جن میں سے ایک 3 دن 50 فیصد رعایت ہے۔