یورو کرنسی کے نوٹ کی تیاری میں کپاس بنیادی مواد

Published On 29 August,2020 10:12 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں کرنسی نوٹ تیار کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کا خاص کاغذ استعمال کیا جاتا ہے، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یورو کرنسی کے نوٹ کی تیاری میں کپاس بنیادی مواد ہوتا ہے۔

یہ روایتی کاغذ کی نسبت نوٹ کی مضبوطی میں بہتر کردار ادا کرتا ہے، اگر کپاس سے بنا نوٹ غلطی سے لانڈری مشین میں چلا جائے تو یہ کاغذ سے بنے نوٹ کے مقابلے میں دیر پا ثابت ہوتا ہے۔

کپاس سے یورو کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ماہرین نوٹ تیارکرنے کے عمل کے دوران دس ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں جو کہ نوٹ نقل کرنے والوں کے کام کو خاصا مشکل بنا دیتے ہیں۔