6 ماہ کے بچے کی واٹر اسکیئنگ، حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 22 September,2020 05:44 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں 6 ماہ بچے کی واٹر اسکیئنگ کرنیوالی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈونچر کے شوقین افراد جو کرنے کی ٹھان لیں وہ کرکے ہی رہتے ہیں اور ایسے میں ان کے بچے بھی کسی سے پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک کم عمر ترین 6 ماہ کے بچے نے واٹر اسکیئنگ کر کے تمام تر لوگوں کو دنگ کردیا، واٹر اسکیئنگ ایک ایسا واٹر اسپورٹ ہے جس سے اکثر بڑے بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

لیکن یوٹاہ کے ننھے بچے نے بغیر ڈرے مزے سے واٹر اسکیئنگ کی جس کی ویڈیو ان کے والدین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو اور تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے رچ خوشی خوشی واٹر اسکیئنگ کر رہے ہیں اور اس سے کافی لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں لوگ 6 ماہ کے بچے کی بہادری کی داد دے رہے ہیں تو وہیں متعدد صارفین کی جانب سے بچے کے والدین پر تنقید بھی کی جارہی ہے کہ اتنے کم عمر بچے کو اس طرح کے ایڈونچر کرانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔