ابو ظہبی: (روزنامہ دنیا) انٹارکٹیکا میں گرم ہوا ایک ندی کی صورت میں پھر رہی ہے اور اس کی شدت سے جگہ جگہ برف پگھل رہی ہے جس سے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔
اس طرح وہاں کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ اس طرح کسی دریا کی طرح تیرتے ہوئے گرم ہوا کے تھپیڑے، انٹارکٹیکا سمندر پر کسی پپڑی کی طرح جمی برف کو گھلا کر وہاں بڑی خالی جگہوں کو بڑھا رہے ہیں۔
ابوظہبی کی خلیفہ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈیانا فرانسِس نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ آسمان میں حرارت اور پانی کے بخارات طویل فاصلوں تک سفر کرتے رہتے ہیں جنہیں فضائی دریا’ کہا جاتا ہے۔
فضائی دریا سمندری طوفانوں کو مزید گرم کر دیتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان مضبوط تعلق سامنے آیا ہے۔ آب و ہوا میں تبدیلی کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ جیسے ہی برف گھلتی ہے سمندر کھل جاتا ہے اور مزید برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔