عام نظر آنیوالی شے جنگ عظیم کا بم نکلا، گھر میں تباہی

Published On 16 December,2020 11:46 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ماں اور بیٹی کو سمندر کے اطراف سے ایک سخت شے ملی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئیں لیکن چند دنوں بعد مذکورہ چیز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ فائر بال بن گیا جس کے نتیجے میں گھر کا کچن بھی بری طرح متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے اور شے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونے والا گرنیڈ ہے ۔ جوں ہی گرنیڈ فائر بال بنا جوڈی نامی خاتون اور ان کی بیٹی نے باورچی خانے سے فرار ہوکر اپنی جانیں بچائیں۔ خاتون کو جب ورلڈ وار ٹو کا دستی بم ملا تو اسے یہ پرانی ہڈی یا پراسرار چیز لگی، اس حوالے سے جاننے کیلئے خاتون نے سوشل میڈیا پر بھی گرنیڈ کی تصاویر شیئر کیں اور صارفین سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے تاہم کوئی بھی شخص نہیں بتا سکا یہ انسانی زندگی کا دشمن گرنیڈ ہے۔

خاتون نے تسلی بخش جواب نہ پایا تو عام سی چیز سمجھ کر کچن میں رکھ دیا تاہم گرنیڈ کو اچانک آگ لگ گئی تو اس نے خاتون اور ان کی بیٹی کی زندگی خطرے میں ڈال دی اور انہوں نے آو دیکھا نہ تاو کچن سے بھاگنے میں عافیت سمجھی۔

اللہ تعالی نے انسان کو عقل اچھے کاموں کیلئے بخشی تھی لیکن انسان نے غلط استعمال کر کے اپنی ہی تباہی کا سامان تیار کر لیا، اس واقعے سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوتا ہے کہ اسلحہ امن کے ماحول میں بھی انسان کی بقا کیلئے خطرہ بنا رہتا ہے۔
 

Advertisement