مڈغاسکر:(روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے مڈغاسکر کے جنگلات میں ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جو دور سے دیکھنے پر کسی سانپ کے کھلے ہوئے منہ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عجیب و غریب ساخت کی وجہ سے اس پھول کو دنیا کا بدصورت ترین پھول قرار دیا گیا ہے ۔یہ ‘‘آرکڈ’’ کہلانے والے پھولوں کے وسیع گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ آرکڈ کے پھولوں کو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے ۔
آرکڈ کی اس نئی نوع کو گیسٹروڈیا انجی سیلس کا نام دیا گیا ہے جو اصل میں ایک طفیلی پودا ہے جس میں کوئی پتّا نہیں ہوتا۔ یہ پودا اپنی زندگی کا بیشتر حصہ زمین کے نیچے ہی گزارتا ہے اور صرف اس وقت زمین سے باہر آتا ہے جب اس میں پھول یا پھل لگ رہے ہوں۔