بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے شمالی علاقے کی معروف چاگن جھیل میں فشنگ سیزن جاری ہے۔ مچھیروں نے روایتی طریقے سے مچھلیوں کا شکار کیا، سیاحوں کی بڑی تعداد منفرد انداز کو دیکھنے پہنچ گئی۔
چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں منگول قبائل کی مچھلی کے شکار کی دو ہزار سال پرانی روایت آج بھی برقرار ہے۔ صبح سویرے ہی برف سے جمی جاگن جھیل پر پہنچنے والے قبائلی گڑھا کھود کر کام کا آغاز کرتے ہیں۔ گھوڑوں کے ذریعے جال کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
مچھیروں کا کہنا ہے کہ روایتی طریقہ اپنانے سے جھیل کے قدرتی حسن کو نقصان نہیں پہنچتا، ٹھنڈے پانیوں سے پکڑی گئی مچھلیوں کو ٹرکوں کے ذریعے مارکیٹ کے اسٹورز تک پہنچایا جاتا ہے۔