ٹیکساس: (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون ٹریسی ہاویل، 41 سالوں سے شوہر کو لنچ بھجوانے سے قبل اس میں سے ایک لقمہ کھا لیتی ہیں۔
جب لوگوں کو اس کی وجہ سے معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔ ٹریسی ہاویل نے اس سلسلے میں فیس بک پر بتایا کہ ایک مرتبہ جب میں شوہر کے آفس گئی تو میرے شوہر نے کہا تھا جس کے ساتھ آپ پیار کرتے ہیں، اگر اس کے ساتھ لنچ شیئر کرو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ لیکن شوہر کی بات کے بعد ایک مرتبہ انھوں نے لنچ پیک کرتے وقت برگر میں سے ایک لقمہ کھا کر بھیج دیا۔ جب شوہر گھر آئے تو انھوں نے کہا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا۔
ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انھوں نے ہی کھایا تھا کیوں کہ وہ انھیں جوائن نہیں کر پاتی، اور اس طرح لنچ شیئر کر لیا، اس کے بعد لقمہ کھایا ہوا لنچ بھیجنا انھوں نے اپنی عادت بنا لیا۔