گھر کے باتھ روم میں عجیب و غریب ہاتھ نمودار

Published On 08 January,2021 10:34 am

لاہور:(روزنامہ د نیا) آسٹریلیا میں مالک مکان باتھ روم گیا اور اُس کی نظر چھت پر پڑی تو پیرو ں تلے زمین نکل گئی، ایک عجیب و غریب ہاتھ نے انہیں دہشت زدہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی باشندے نے اس دہشت ناک تصویر کوسوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ باتھ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور اسی دوران اُن کی نظر چھت پر پڑی تو فار سیلنگ ٹوٹی ہوئی تھی جس میں سے ایک عجیب و غریب ‘ہاتھ’ نظر آرہا تھا۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصویر دیگر صارفین نے دیکھی تو وہ بھی سہم گئے ۔متعدد صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی اور مخلوق کا ہاتھ ہے۔سیون نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں چونکہ چوہوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تو ممکن ہے کہ کسی چوہے نے چھت کتر لی ہو اور یہ اُسی کا پنجہ ہو۔

https://7news.com.au/lifestyle/aussie-homeowner-discovers-creepy-hand-poking-through-bathroom-ceiling-c-1902827

Posted by Floof the possum on Thursday, 7 January 2021
Advertisement