ایک سے زائد مرتبہ باتھ روم استعمال کرنے پر کمپنی ملازمین کوجرمانہ

Published On 10 January,2021 12:32 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ایک چینی کمپنی نے ملازمین کیلئے انوکھا ہی قانون بنایا ہے جس کے تحت ملازم آفس میں صرف ایک بار ہی باتھ روم کا استعمال کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چینی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے نئے قانون کے مطابق ملازم کو دوسری بار باتھ روم جانے پر جرمانہ عائد کیا جا تا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے ۔اس قانون کے تحت اب تک چینی کمپنی کے 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے ۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قانون اس لئے لاگو کیا ہے کیونکہ ملازمین بہت سست روی کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ باتھ روم تمباکو نوشی کرنے اور کام سے بچنے کیلئے جاتے ہیں، ہم بے یارو مدد گار ہیں کیونکہ ملازمین کام میں بہت سست ہیں تاہم ملازمین کو نوکری سے نکالنے سے بہتر اس قانون کو لاگو کرنا تھا کیونکہ دوسرا ملازم دھونڈنا ہمارے لئے زیادہ مشکل ہے ۔
 

Advertisement