آئی فون 12 آرڈر کرنے والی خاتون ‏کو ایپل ذائقے والی دہی پہنچ گئی

Published On 01 March,2021 06:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئن لائن خریداری میں دھوکا دہی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ آئی فون 12 آرڈر کرنے والی خاتون ‏کو ایپل ذائقے والی دہی پہنچا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای کامرس میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے ساتھ ساتھ دھوکا دہی کے واقعات بھی بڑھنے لگے گئے ہیں۔ ‏ایسا ہی ایک واقعہ چین میں خاتون کے ساتھ پیش آیا جس نے قریباً 2 ہزار ڈالر آئی فون 12 پرو ‏میکس کے لیے ادا کیے اور بدلے میں اسے دہی دے دی گئی۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ معاملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 فروری ‏کو اس نے آئی فون کی خریداری کے لیے 2 ہزار ڈالر کے برابر رقم ادا کی اور دو روز بعد اسے ‏پارسل میں کچھ اور ہی دے دیا گیا۔

خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے پارسل کھولا تو اس میں آئی فون کی بجائے اپیل ذائقے والی دہی ‏کا پیکٹ ملا جسے دیکھ کر وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

خاتون کی شکایت پر کمپی اور کوریئر سروس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور امکان یہی ہے کہ ‏ڈیلیوری کے دوران ہی سامان کو تبدیل کیا گیا ہے۔