لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) پالتو جانور رکھنے کے شوقین افراد کیلئے یہ بات کسی صدمے سے کم نہیں ہوتی کہ ان کا جانور کہیں کھو جائے،امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہری کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا کہ انہیں اپنی 15 سال سے لاپتا بلی حیرت انگیز طور پر دوبارہ مل گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری چارلس نے 2005 میں 2 ماہ کی ایک بلی گود لی تھی جو ایک دن گم ہوگئی تھی۔چارلس نے بتایا کہ انہوں نے بلی کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن وہ کہیں نہیں ملی،گزشتہ دنوں انہیں لاس اینجلس کنٹری اینمیل شیلٹر اور ایک کمپنی کی کال موصول ہوئی، کمپنی کی جانب سے گمشدہ بلی کے اوپر چپ لگائی گئی تھی۔
چارلس نے بتایا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ 15 سال بعد ان کی بلی انہیں کیسے مل سکتی ہے،امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گمشدہ بلی کو اپنے ساتھ گھر لے آئے اور ان کی بلی بھی گھر آنے کے بعد کافی خوش نظر آرہی تھی۔