لندن: (دنیا نیوز) مصنوعی ذہانت سے لیس مشینی ہاتھ نے برطانوی شہری کی زندگی آسان بنادی، اپنی مرضی کے مطابق پانچوں انگلیاں جیسے چاہے حرکت دے سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جدیدٹیکنالوجی سے لیس مشینی ہاتھ نے لندن کے چرچ میں کام کرتے پادری کی زندگی بدل دی، مشینی ہاتھ میں سینسر نصب ہیں جو پٹھوں کی حرکت کو درک کرکے انگلیوں کو مرضی کے مطابق مڑنے میں مدد دیتا ہے، 16 سال پہلے لندن کے شہری کا کار حادثے میں ہاتھ ضائع ہوگیا تھا۔