چین کا بنا باڈی سوٹ پہنیں اور باڈی بلڈر بن جائیں

Published On 21 April,2021 11:33 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی کمپنی نے باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد کے لئے سلیکون باڈی سوٹ متعارف کرادیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی نے سلیکون باڈی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں،لوگ جسے پہن کر باہر گھوم پھر سکتے ہیں،اس سوٹ کی قیمت 88 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے ۔اس سوٹ کو پہن کر انسان ایک باڈی بلڈر کی طرح ہی دکھائی دیتاہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس سوٹ کو کاہلوں کیلئے بہترین تحفہ قراردے دیاہے ۔

صارفین کا کہناہے کہ جو لوگ اپنی سستی اور کاہلی کی وجہ سے جم نہیں جاتے وہ یہ سوٹ پہن کر اپنا شوق ضرور پورا کرسکیں گے۔