چہرے کو بالوں سے چھپانے والے گلوکار کے چرچے

Published On 21 April,2021 05:35 pm

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک ایسا گلوکار ہے جس نے ایک سال تک چہرے کوبالوں سے چھپا کر رکھا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر کوئی بھی شخص آنکھوں پر آتے بالوں سے جھنجھلاہٹ محسوس کرتا ہے اور یہی وجہ ہے زیاد تر افراد فوراً ہی آنکھوں پر آنے والے بالوں کو پیچھے ہٹانا ہی مناسب سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسے شخص ہے جس کے آنکھوں کو ڈھانپتے بال ہی ان کی مقبولیت کی وجہ بن گئے۔

جنوبی کوریا کے مقبول پاپ گروپ میں شامل جنجی نامی گلوکار اور ڈانسر اپنے منفرد ہیئر سٹائل کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جنجی 2019ء میں جنوبی کوریا کے آن لی ون آف این آل میل گروپ کے ممبران میں سے ایک ہیں جنہیں ان کے بالوں کے سبب ان کے بینڈ میں موجود سب ہی گلوکاروں میں سے شناخت کرنا بے حد آسان ہے اور اس شناخت کی وجہ جنجی کے آنکھوں کو ڈھانپتا لمبا اور گولڈن بلونڈ بینگ ہیئر اسٹائل ہے۔

جنجی 2020 کے آغاز سے ہی منفرد اور مختلف ہیئر سٹائل اپنائے ہوئے ہیں جن سے متعلق کچھ لوگو ں کا خیال ہے کہ جنجی چاہتے ہیں کہ ان کے شائقین انہیں چہرے سے زیادہ ان کے لکس سے پسند کریں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ جنجی اپنے بینڈ کے دیگر لوگوں کی طرح خوبصورت نہیں جس کے باعث وہ ہیئر اسٹائل کے ذریعے اپنا منہ چھپائے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈز کے ممبران کے لیے فزیکل لکس بے حد اہمیت کے حامل ہیں تاہم جنجی کا اس کے باوجود ایک سال سے چہرہ چھپانا قدرے غیر معمولی تھا تاہم مداحوں کی تنقید کے بعد جنجی اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرچکے ہیں اور جنجی کی نئی تصاویر بھی بینڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر شیئر کی جاچکی ہیں۔

اپنے منفرد ہیئر سٹائل کے حوالےسے جنجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شروعات میں چہرے کو ڈھانپتا ہیئر اسٹائل چند ہفتوں کے لیے اپنانے کا سوچا تھا لیکن جب لوگوں نے ان سے متعلق باتیں کرنا شروع کی تو انہوں نے اس ہیئر سٹائل کو اپنانے کا ارادہ طویل کردیا۔