چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

Published On 22 April,2021 11:57 am

مہاراشٹر:(روزنامہ دنیا) بھارت میں30سالہ ریلوے ملازم نے جان پر کھیل کر 6سالہ بچے کو ریل کی زد میں آنے سے بچالیاجس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہونے کے بعد ملازم کی تعریف کی جارہی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سیکنڈ کی ویڈیو ممبئی کے مرکزی ریلوے ڈویژن نے جاری کی جو سکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نابینا خاتون کا بیٹا پلیٹ فارم سے لڑھک کر پٹڑی پر جاگرتا ہے اور تھوڑی دیر میں تیز رفتار ٹرین نمودار ہوتی ہے ۔ ریلوے پوائنٹس مین دوڑتا ہوا اس بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر رکھتا ہے اور تیزی سے اوپر چڑھ جاتا ہے۔

چند سیکنڈ کی تاخیر اس بچے کی حتمی موت کی وجہ بن سکتی تھی ۔30سالہ میور شلکے ونگانی ریلوے سٹیشن پر تیزرفتار ٹرین کو آتا دیکھ کر بچے کی جانب دوڑا۔ میور نے کہا کہ ایک موقع پر مجھے احساس ہوا کہ شاید میں بچے تک نہ پہنچ سکوں لیکن پھر مجھے اسکی جان بچانے کا خیال آیا اور میں نے رفتار تیز کردی۔
 

Advertisement