ایک تجربے کیلئے کئی ہفتے غار میں گزارنے والے افراد

Published On 27 April,2021 12:14 pm

پیرس:(روزنامہ دنیا) فرانس میں ایک ایسے تجربے کو مکمل کرلیا گیا جس میں ایک غار میں 15 افراد کو زیرزمین 40 دن تک رکھ کر یہ دیکھا گیا کہ گھڑیوں، دن کی روشنی اور باہری تعلق کے بغیر انسانوں کا وقت کا فہم کس حد تک متاثر ہوتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیومین اڈاپشن انسٹیٹیوٹ کے سائنسدان اس پراجیکٹ کی قیادت کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تجربے سے یہ سمجھنے میں مدد مل سکے گی کہ رہائش کے حالات اور ماحول میں ڈرامائی تبدیلی میں انسان کس حد تک مطابقت پیدا کرسکتے ہیں۔ غار میں رہنے والے افراد میں وقت کا فہم ختم ہوگیا تھا۔

فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کے اس مشترکہ پراجیکٹ میں شامل 15افراد کے نیند کی عادات، سماجی رابطوں اور رویوں کی مانیٹرنگ سنسرز کے ذریعے کی گئی۔افراد کی حیاتیاتی گھڑی کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔لوگوں نے دنوں کا تعین گھنٹوں کے حساب سے نہیں بلکہ سونے کے سائیکل سے کیا۔
 

Advertisement