لیما:(روزنامہ دنیا) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 1400سال پہلے انجینئرزنے ایک مصنوعی نہری نظام بنایا تھاجس کا مقصد دارالحکومت لیما سے قریب پہاڑوں سے گرتے پانی کو ذخیرہ کر نا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو کے پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا نہری نظام قدرتی نہیں بلکہ یہ 1400سال پہلے بنایا گیا انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے جس کا مقصد لیما کے قریب پہاڑوں سے گرتے پانی کو روکنا اور ذخیرہ کرناتھا، اس کا سب سے زیادہ فائدہ بارشوں کے موسم میں ہوتا ہے اور ذخیرہ شدہ پانی بعد میں مقامی کسانوں کے کام آتا ہے، یہ نظام آج بھی بہترین کام کر رہا ہے۔