سڈنی:(روزنامہ دنیا) کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیو فن ٹونا مچھلی کا اوسط وزن 60 کلوگرام ہے تاہم اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ سمندر میں اس سے زیادہ وزن والی ٹونا فش موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر واقع کوفس ہاربر پر کام کرنے والی ایک بڑی کشتی کی قسمت اس وقت کھلی جب شکار کے دوران ایک بھاری بھر کم نادرن بلیو فن ٹونا فش ان کے جال میں پھنس گئی۔ماہی گیروں نے جب اس مچھلی کا وزن کیا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی، کیونکہ جب وزن کیا گیا تو وہ 271 کلو گرام تھا۔
حکام کے مطابق اس سے قبل شکار کی گئی نادرن بلیو فن ٹونا فش کا وزن 148 کلوگرام اور اس کی لمبائی 185 سینٹی میٹر تھی، اس طرح کوفس ہاربر پر کام کرنے والی کشتی نے آسٹریلیا میں سب سے بھاری نادرن بلیو فن ٹونا فش فش پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس نادرن بلیو فن ٹونا فش کو سمندری غذا کی ترسیل پر مامور فرم کو فروخت کردیا گیا ہے ۔