گرمی سے بچنے کیلئے گدھے کے ذریعے پنکھا چلانے کی ویڈیو وائرل

Published On 23 April,2021 07:08 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گرمی کو دور بھگانے کے لیے دنیا میں نئے طریقوں پر عمل ہوتا ہے تاہم بھارت سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر گدھے سے گرمی کا منفرد توڑ نکال کر سب کو ششدر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی گاؤں کے باسیوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چارپائی پر بیٹھے کچھ افراد گرمی کو شکست دینے کے لیے گدھے سے چلنے والا دستی پنکھا استعمال کررہے ہیں۔

54 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ویران علاقے میں چارپائی پر کچھ افراد بیٹھے ہیں، ایک لمبے ڈنڈے پر دو چادریں لٹکی ہوئی ہیں اور ڈنڈے سے ہی گدھے کو بھی باندھا گیا ہے، جب گدھا ڈنڈے کے گرد گھومتا ہے تو چادریں چارپائی پر بیٹھے افراد کو ہوا دیتی ہیں۔

ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جانور پر تشدد تخلیق کی قیمت۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کسی بے زبان جانور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے آپ تجربہ کیجیے لیکن کسی انسان اور جانور کا استعمال نہ کیجیے۔ ایک اور صارف نے لکھا اپنے فائدے کے لیے کسی جانور کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔
 

Advertisement