35 خواتین سے عشق لڑا کر مال اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

Published On 26 April,2021 12:08 pm

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپانی پولیس نے گزشتہ دنوں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ہی وقت میں 35 الگ الگ خواتین سے عشق لڑا کر قیمتی تحفے بٹور رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے علاقے کنسائی کا 39 سالہ تاکاشی میاگی پچھلے دو سال سے خواتین کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے قیمتی تحفے تحائف اینٹھ رہا تھا۔مبینہ طور پر اس نے اپنی کارروائیوں کا سلسلہ تب شروع کیا جب وہ غسل خانے اور شاور سے متعلق مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی کی مختلف چیزیں گھر گھر جا کر فروخت کیا کرتا تھا جو عام طور پر خواتین کیلئے ہوتی تھیں۔

خواتین کی عمریں 40 سے 47 سال تک بتائی گئی ہیں،میاگی کو پکڑوانے کیلئے اس کی جھوٹی محبت کا نشانہ بننے والی خواتین نے پولیس کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی، کیونکہ وہ اس مسٹر فراڈیے سے واقف ہوچکی تھیں۔جاپانی پولیس میاگی سے تفتیش کررہی ہے ۔
 

Advertisement