دلہن کی اپنی ہی شادی میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو وائرل

دلہن کی اپنی ہی شادی میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نیشا نے شادی پر آئے مہمانوں کی تفریح کیلئے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ نیشا کی شادی میں جمع مہمانوں نے خطرناک ہتھیاروں سے دلہن کو کرتب کرتا دیکھ کر حیران کردیا تھا۔

عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے کمال مہارت سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ منفرد شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے کھل کر دلہن کی تعریف کی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔

بعد ازاں مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتی دلہن کی ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی ہوگئی۔