لندن:(دنیا نیوز) شوربے میں روٹی ڈبو کر کھانا، دل کو لبھانے والی بات ہے لیکن برطانیہ میں ایک ایسی تہوار منائی جاتی ہیں جس میں پہلوان شوربے کے تالاب میں کشتی لڑتے ہیں۔
انگلینڈ میں ورلڈ گریوی ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، پہلوانی کے یہ مقابلے گزشتہ 12 برس سے انگلینڈ میں منعقد کروائے جاتے ہیں۔
مقابلے کے لیے ایک تالاب کو شوربے سے بھرا جاتا ہے، پھر پہلوان شوربے میں اترتے ہیں اور ایک دوسرے کو چت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔