ریوڈی جنیرو:(ویب ڈیسک) برازیل میں دی مین آف دی ہول کے نام سے مشہور اپنے قبیلے کا آخری شخص بھی چل بسا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایک غیر رابطہ مقامی گروپ کا آخری بقیہ رکن بھی مر گیا، یہ شخص جس کا نام معلوم نہیں تھا گزشتہ 26 سالوں سے مکمل تنہائی میں رہ رہا تھا، اسے مین آف دی ہول کے نام سے جانا جاتا تھا کیونکہ اس نے گہرے گڑھے کھودے تھے، جن میں سے کچھ وہ جانوروں کو پھنساتا تھا جبکہ کچھ کو اپنے چھپنے کی جگہ کے طور پر استعمال کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی لاش 23 اگست کو اس کی بھوسے کی جھونپڑی کے باہر ایک جھولے سے ملی تھی جبکہ لاش پر تشدد کے کوئی آثار نہیں تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر 60 سال کی عمر میں ہوئی، یہ شخص بولیویا کی سرحد سے متصل ریاست رونڈونیا کے تنارو مقامی علاقے میں رہنے والے مقامی گروہ میں سے آخری تھا۔