کرناٹک: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں پر بیٹے نے کھانا مزیدار نہ بنانے پر اپنی سگی ماں اور بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع کے کوڈاگوڈو میں ایک شخص نے اپنی ماں اور بہن کو سامبر مزیدار نہ پکانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
24 سالہ ملزم منجوناتھ ہسلر کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا، مرنے والوں کی شناخت منجوناتھ کی ماں 42 سالہ پاروتی نارائن ہسلر اور 19 سالہ بہن رامیا نارائنا ہسلر کے طور پر کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منجوناتھ جو ایک شرابی کے طور پر جانا جاتا ہے نے اپنی ماں کے ساتھ تیار کردہ سامبر پر یہ کہتے ہوئے جھگڑا کیا کہ یہ کافی مزیدار نہیں ہے، اس نے اپنی ماں کے قرض لے کر اپنی بہن کے لیے سیل فون خریدنے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی۔
پاروتی نے مبینہ طور پر منجوناتھ کو بتایا تھا کہ وہ اسے کہنے والا کوئی نہیں ہے کہ وہ اپنی بہن کے لیے سیل فون خریدے یا نہیں۔
اس موقع پر مشتعل منجوناتھ نے اسے دیسی ساختہ بندوق سے گولی مار دی جو گھر میں پڑی تھی، پولیس نے بتایا کہ بعد میں اس نے اپنی بہن کو بھی گولی مار دی۔