سیلنگ میں پھنسے دو بڑے سانپوں کو ریسکیو کرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

Published On 15 February,2023 07:57 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) ہمیں اکثر ایسی ویڈیوز ملتی ہیں جو ہمیں بے آواز کر دیتی ہیں اور ہمیں اپنے خوف کا سامنا کرنے پر مجبور کرتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک سانپ کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو کو ابتدا میں ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا تھا ، بعد ازاں انگلش ویب سائٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر دوبارہ شیئر کیا گیا جسے بہت لوگوں کی جانب سے دیکھا اور آگے شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار کمرے کی چھت کی سیلنگ پر پھنسے ایک سانپ کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس دوران سیلنگ پھٹ جاتی ہے جس کے بعد اچانک دو بڑے سانپ سیلنگ سے باہر پھسل کر لٹک جاتے ہیں ، اس موقع پر ریسکیو اہلکاران بھی خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس خوفناک ویڈیو کو اب تک 14.2 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔