لاہور : ( ویب ڈیسک ) ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اگر محبت کا تحفہ زمین کی صورت میں دینا چاہتے ہیں اور تیرہ کروڑ یورو موجود ہیں تو پھر کروشیا میں موجود دل کی شکل کا جزیرہ بطور تحفہ دینے کا آ پشن موجود ہے۔
کروشیا میں موجود دل کی شکل کا جزیرہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی نظر میں ہے ، سوشل میڈیا پر اس جزیرے کی تصاویر مقبولیت کی وجہ بنیں جس کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے کے بعد اس کو بیچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جزیرے میں کسی قسم کا ہوٹل یا گھر نہ ہونے کے باوجود دنیا بھر کی مقبول شخصیات اس جزیرے پر وقت گزار چکی ہیں جن میں امریکی گلوکارہ بیاونسے ، کھلاڑی مائیکل جورڈن اور جیف بی زو شامل ہیں۔
جزیرے کے مالک کے نمائندے سلویسٹرو کرڈم کے مطابق بیاونسے نے اپنی 39 ویں سالگرہ کی تقریب جزیرے پر رکھی تھی اور وہ ہر سال کئی دن یا ہفتوں تک یہاں رہتی ہے، مائیکل جارڈن پچھلے سال وہاں موجود تھے، جیف بیزوس بھی آئے، اس علاقے میں مشہور شخصیات کی کمی نہیں ہے۔
کرڈم نے کہا کہ ہر سال ایک ملین سے زیادہ تصاویر اس جزیرے پر اور اس کے ارد گرد بنائی جاتی ہیں اور میرے خیال میں اس کی مقبولیت واقعی بہت زیادہ ہے، فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی کمیونٹی پر لگائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جزیرے کا رقبہ 142,000 مربع میٹر ہے اور 40,000 مربع میٹر سے تھوڑا سا رقبہ 13 ملین یورو کی قیمت میں فروخت کے لیے ہے۔