دوسری جنگ عظیم کے ایک سپاہی کے پیار بھرے خطوط 30 سال بعد دریافت

Published On 11 February,2023 08:37 am

نیویارک: ( ویب ڈیسک) دوسری جنگ عظیم کے ایک فوجی کے طویل گمشدہ محبت کے خطوط نیویارک میں گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دریافت ہونے کے 30 سال بعد اس کی بیٹی کو واپس کر دیئے گئے۔

51 سالہ ڈوٹی کیرنی نے بتایا کہ وہ اور اس کے شوہر اسٹیٹن اپنے گھر کی پرانی دیواروں کی تعمیر و مرمت میں مصروف تھے جو انہوں نے 1990 کی دہائی میں خریدا تھا، اس دوران انہیں کلاڈ سمتھ نامی دوسری جنگ عظیم کے سپاہی کی طرف سے اپنی اہلیہ میری اسمتھ کو لکھے گئے خطوط ملے۔

کیرنی نے کہا کہ میں نے کئی سالوں میں خطوط کو کئی بار پڑھا اور حال ہی میں ایک ٹی وی شو سے متاثر ہونے کے بعد فوجی کے گھر کا پتہ چلانے کی کوشش کی جس کیلئے میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس معاملے میں میری مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

چینل انتظامیہ نے جینالوجی ویب سائٹ MyHeritage.com کی مدد لی اور ورمونٹ میں رہنے والی سمتھ کی بیٹی کیرول بوہلن کا پتا لگا لیا جس کے بعد بوہلن کو اس کے والد کے خطوط واپس کر دیئے گئے۔