نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک جیولرز شاپ سے چوہے کے ہیروں کا ہار چوری کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو جیولرز شاپ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ہے جو راجیش ہنگنکر نامی ایک آئی پی ایس آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
30سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کو جب دکان بند ہوتی ہے، ایک چوہا ڈسپلے پر لگا ہیروں کا ہار چوری کرکے لیجا رہا ہوتا ہے۔
#अब ये चूहा डायमंड का नेकलेस किसके लिए ले गया होगा.... pic.twitter.com/dkqOAG0erB
— Rajesh Hingankar IPS (@RajeshHinganka2) January 28, 2023
چوہا ایک چھوٹے سے سوراخ سے نیکلس سٹینڈ میں داخل ہوتا ہے اور حیران کن طور پر نیکلس کا لاک کھول کر اسے لے کر اسی سوراخ کے راستے باہر نکل جاتا ہے۔
چوہے کی اس واردات پر لوگ مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور پھبتیاں کس رہے ہیں، بعض لوگ اس شبے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ چوہا کسی کا سدھایا ہوا نہ ہو۔
ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اس بیچارے کی بیوی نے دھمکی دی ہو گی کہ آج ہیروں کا ہار لیے بغیر گھر مت آنا۔“