لاہور: (ویب ڈیسک) کہتے ہیں استاد اس پھول کی مانند ہے جو اپنی خوشبو سے معاشرے میں امن، دوستی اور محبت کا پیغام پھیلاتا ہے، اس کا ہر قول و عمل اس کے طلبہ کے لئے مشعل راہ ہوتا ہے۔
ایسے ہی ایک استاد کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی سالگرہ پر 700 طلبہ میں آئس کریم تقسیم کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ استاد کی اہلیہ نے جب ان سے 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تحفے کے حوالے سے پسندیدگی جاننا چاہی تو اس استاد نے اپنے لئے کچھ مانگنے کے بجائے اپنے طلبہ کی خوشی کے لئے کچھ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
700 ICE CREAMS FOR EVERYONE AT SCHOOL: When his wife asked him what he wanted for his 50th birthday, this teacher said he wanted to do something for the kids.
— GoodNewsCorrespondent (@GoodNewsCorres1) February 5, 2023
He bought ice cream instead of having a party/ gifts from his family using his birthday budget! pic.twitter.com/DjAAXUmWCh
بجٹ کم ہونے کے باعث اس نے اپنے اہل خانہ سے پارٹی یا تحائف کے بجائے طلبہ کے لئے آئس کریم خریدنے کے لئے پیسے لے لئے۔
گزشتہ روز شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ کچھ صارفین استاد کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر اپنے بچپن کی یاد تازہ ہوگئی جب وہ بھی اپنی سالگرہ پر پوری کلاس میں ٹافیاں تقسیم کرتے تھے۔