ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری"Cow Hug Day" کے طور پر منائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔
Hug a cow on Valentine’s Day. pic.twitter.com/GykueIzucv
— Swati Chaturvedi (@bainjal) February 8, 2023
بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق گائے بھارت کی ثقافت اور دیہی معیشت کا حصہ ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کے خوب چرچے ہورہے ہیں ٹوئٹر پر ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کو لے کر صارفین میں طنزو مزاح اور میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
BJP leaders Cow Hug Day rehearsal pic.twitter.com/OKuFCaDCMn
— YSR (@ysathishreddy) February 9, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نے اینیمل ویلفیئر بورڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ اس ویلنٹائنز ڈے پر اکیلے ہیں تو بھارتی حکومت آپ کو گائے کو گلے لگانے کا مشورہ دے رہی ہے‘۔
ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’یہ بتائیں گائے کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں اور اس میں گائے کی مرضی شامل ہوگی یا نہیں؟