ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس چڑیا گھر سے چوری ہونیوالے بندروں کے جوڑے کو پولیس نے بازیاب کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر سے چوری ہونیوالے بندر کے ایک جوڑے کوبازیاب کرلیا جبکہ چوری کے الزام میں ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بندر کی نسل کو تمرین بندر کہتے ہیں اور یہ قد میں ایک گلہری جتنے ہوتے ہیں، ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈلاس چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بندروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بیلا اور فن کل رات چڑیا گھر میں اپنے بوری نما گھونسلے میں آکر بہت خوش تھے۔
Emperor tamarin monkeys, Bella and Finn, were so happy to snuggle into their nest sack here at the Zoo last night! Our vet and animal care teams have said, beyond losing a bit of weight, they show no signs of injury. pic.twitter.com/Nf5DXvGxJX
— Dallas Zoo (@DallasZoo) February 1, 2023
چڑیا گھر انتظامیہ نے مزید لکھا کہ ہمارے ڈاکٹر اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں نے دونوں بندروں کا طبی معائنہ کیا ہے، بندروں کا تھوڑا سا وزن کم ہونےکے علاوہ ان پر چوٹ کے کوئی آثار نہیں دکھائی دیے ہیں۔
ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم پر جانوروں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی ضمانت 25 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔