جیولر شاپ پر چوری کی واردات ناکام، ملزمان معافی نامہ چھوڑ گئے

Published On 05 February,2023 10:00 am

ممبئی:(ویب ڈیسک) دکان میں چوری کی واردات ناکام ہونے پر ملزمان مالک کے لیے معافی نامہ چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ڈکیت جیولری سٹور میں واردات کرنے پہنچے لیکن ان کے لیے والٹ توڑنا ایک چیلنج تھا، ملزمان نے پاس موجود گیس کٹر سے والٹ توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے تھک ہار کر جانے کا فیصلہ کیا اور دکان سے نکلنے سے پہلے انہوں نے مالک کے نام معافی نامہ بھی لکھا۔

اگلے روز سٹور کے مالک نے ڈکیتی کی تحقیقات کے لیے پولیس کو فون کیا اور واقعے سے متعلق بتایا، اس نے کہا کہ ملزمان رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے اور گیس کٹر سے والٹ کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو سٹور کے اندر ریکارڈ ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی ہار ڈسک بھی نکال دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے سرنگ کئی دنوں سے کھودی ہوگی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔